گجرات پریس کلب سرپرست اعلیٰ ٗ سابق صدر محمد یونس ساقی نے کہا ہے کہ گجرات پولیس کی ایفرٹ کو موثر انداز میں اجاگر کرنے میں میڈیا کا ہمیشہ رول رہا ہے، گجرات پریس کلب اور گجرات پولیس کے مابین ہمیشہ اچھے رشتے استوار رہے ہیں لیکن کچھ عرصہ سے ان روابط میں پہلے جیسا تواتر نہیں رہا، جس سے کافی زیادہ باتوں بارے گجرات کے شہریوں کو آگاہی نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی گجرات پریس کلب آمد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمد یونس ساقی کا کہنا تھا کہ گجرات ہمیشہ جرائم پیشہ افراد کیلئے محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا رہا ہے، ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ پاک آرمی نے اپنے آپریشن شروع کیے، چناب بیلہ میں تعمیر و ترقی ہوئی ہے، اب اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کیلئے محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، اس وقت بڑا مسئلہ شاہراہ پر وارداتوں کا ہے، وارداتیں کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، انہوں نے کہا کہ گجرات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری داؤد شفیع بتا رہے تھے کہ ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں، کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کر کے دور دراز دیہات میں سائلین کی شکایات سنتے ہیں اور ان کے حل کیلئے اقدامات کرتے ہیں، ڈی پی او گجرات کے اقدامات کی مؤثر تشہیر ضروری ہے تاکہ شہریوں کو آگاہی ملے کہ ضلع کے پولیس سربراہ وہ عام آدمی کو نہ صرف سنتے ہیں بلکہ اس کے اذالہ کیلئے اقدامات بھی کرتے ہیں، گجرات پریس کلب سرپرست اعلیٰ ٗ سابق صدر محمد یونس ساقی کا کہنا تھا کہ گجرات کے امن و امان کے قیام کیلئے گجرات پریس کلب سے وابسطہ صحافیوں نے الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر مثالی رول ادا کیا ہے، ہم نے کبھی سنسنی خیزی نہیں پھیلائی، گجرات کا امن ہمارے لیے بہت ضروری ہے اور امن و امان کو برقرار رکھنا ہماری آئندہ نسلوں پر بھی فرض ہے۔
خلائی مخلوق کے رابطے پر سچائی دنیا کو بتانے کے لیے سائنس دانوں کا نیا پلان
کائنات کی بے پناہ وسعتوں میں زمین سے باہر خلائی مخلوق کی تلاش کئی دہائیوں سے جاری ہے لیکن اب...
Read more













































