وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر کرپٹ عناصر/ملازمین کیخلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کامیاب کارروائیوں میں مزید 9 سرکاری ملازمین اور3فرنٹ مین گرفتار کر لئے  گئے ۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری اداروں میں کرپشن کے مکمل خاتمے کا وقت آچکا ،ہر سرکاری ادارے کو کرپشن اور کرپٹ افراد سے پاک کر کے دم لیں گے ۔اینٹی کرپشن پولیس نے کرپشن کرنے پر بہاولنگر میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کے کلرک فیصل شیراز،یونین کونسل آفس کے سابق نائب قاصد مہران حسین،وہاڑی میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار طاہر بھٹی ،ڈیرہ غازی خان میں علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے کمپیوٹر آپریٹر ساجد ،منڈی بہاؤالدین میں محکمہ بلدیات کے نائب قاصد محسن شاہ ،جھنگ میں تحصیل آفس کے ریڈر محمد سلیم،مظفر گڑھ میں 2فرنٹ مین محمد یاسر اور عبداللہ ،لاہور میں پٹواری کا فرنٹ مین منشی مبین اختر،طارق نامی پٹواری کا فرنٹ مین منشی ماجد،چکوال میں پیرا فورس کا سارجنٹ آصف کمال، نائب قاصد طلال حسین رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے ،ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری طرف مریم نواز کی ہدایات پر وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم نے رات گئے اوکاڑہ، دیپالپور ، چیچہ وطنی اور بہاولپورکے ہسپتالوں کے اچانک دورے کئے۔ انسپکشن ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ،ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور اورٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی کا معائنہ کیا۔اس دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی کی پارکنگ میں اوورچارجنگ کی شکایت پر ٹھیکہ منسوخ کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔علاوہ ازیں ٹیم نے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں بارش کے پانی کھڑے ہونے اور سٹریٹ لائٹس کی بندش کا نوٹس لیا اور ٹیم کی رپورٹ پر وزیراعلیٰ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی سی اوکاڑہ اور ڈی سی ساہیوال سے جواب طلب کر لیا ،مریم نواز نے خستہ حال دیپالپور روڈ کی فوری تعمیر شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی۔علاوہ ازیں سی ایم انسپکشن ٹیم نے رات گئے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں بھی اچانک چھاپہ مارا اور وہاں پارکنگ ٹھیکیدار مریضوں اور لواحقین سے اوورچارجنگ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،انسپکشن ٹیم کی ہدایت پر ٹھیکیدار کو گرفتار کرلیا گیا۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp