گجرات پریس کلب کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اداروں کے ساتھ ملکر ضلع میں امن و امان کے قیام اور تعمیر و ترقی میں اپنا رول ادا کرےصدر سید نوید شاہ

گجرات پریس کلب کے صدر سید نوید شاہ نے کہا ہے کہ گجرات پریس کلب کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اداروں کے ساتھ ملکر ضلع میں امن و امان کے قیام اور تعمیر و ترقی میں اپنا رول ادا کرے، گجرات پریس کلب سے وابسطہ صحافی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرتے ہیں، جنہوں نے آج تک کوئی ایسی خبر شائع نہیں کی جس سے ضلع کا امن خراب ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی گجرات پریس کلب آمد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صدر گجرات پریس کلب سید نوید شاہ کا کہنا تھا کہ ضلع گجرات میں بد امنی کے بے شمار واقعات ہوئے لیکن کبھی بھی گجرات پولیس اور انتظامیہ کو ہمیں کہنا نہیں پڑا کہ اسے روکیں، گجرات پریس کلب کے صحافیوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کا گجرات پریس کلب آنا خوش آئند ہے، ہماری ٹیم گجرات پولیس کے شانہ بشانہ ہے، ضلع اور شہر میں امن و امان کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp