ضلع گجرات میں کرائم زیرو ہونے اور گجرات پولیس کے پرفیکٹ ہونے کا دعویٰ نہیں کرتا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  رانا عمر فاروق

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات رانا عمر فاروق نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں کرائم زیرو ہونے اور گجرات پولیس کے پرفیکٹ ہونے کا دعویٰ نہیں کرتا، گجرات پولیس ضلع میں امن و امان کے قیام کو بہتر بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہے، شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی محمد یونس ساقی نے تجربہ کار بات کی کہ کرائم ہو جاتا ہے، اسے ٹریس کرنا چاہیے، جب اصل ڈاکوؤں اور چوروں کے گینگ پکڑے جاتے ہیں، جب اصل قاتلوں پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے، جب منشیات فروشوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں، جب ناجائز اسلحہ پر کریک ڈاؤن کیا جاتا ہے تو جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں پر کرائم کافی حد تک کم ہو جاتا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات کا کہنا تھا کہ لالہ موسیٰ میں قاتل اور مقتول کا تعلق تھا، خاوند کو بھی علم تھا جبکہ اس نے اغواء کا مقدمہ درج کروایا، کڑیانوالہ میں بچے کو قتل کرنے والا پاگل شخص ہے جو گاڑیاں بھی توڑ چکا ہے، ڈنگہ میں چھریاں مار کر میاں بیوی کو قتل کیا گیا، اپر دیر میں فیملی میں شادی کا تنازعہ ہوا، جس کا بدلہ انہوں نے جلالپورجٹاں میں لیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ پبی جنگل میں 9 ماہ میں تین بڑے آپریشن کیے گئے، جہاں ہمیں بتایا جاتا تھا کہ وہاں خوفناک اشتہاری رہتے ہیں، پولیس کا نقصان ہو سکتا ہے، 2 دن پہلے پبی جنگل میں ہونے والے آپریشن کی مثال نہیں ملتی، اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی ہوئی اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، ڈی پی او گجرات نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک منشیات فروش گینگ پکڑا ہے جو وٹس ایپ کے ذریعے آن لائن منشیات ڈیلنگ کرتے تھے جبکہ فزیکل کہیں بھی موجود نہیں ہوتے تھے، وٹس ایپ ڈیٹا کے ذریعے انہیں گرفتار کیا گیا، کڑیانوالہ میں منشیات فروش کا قتل بھی اصل وقوعہ تھا، تھانہ رحمانیہ کے علاقہ میں پشاور سے آنے والی 25 کلو منشیات کی ڈیلیوری بھی پکڑی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات رانا عمر فاروق نے صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گجرات میں کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے، سیاستدانوں کو سپیس دینا پڑتی ہے وہ کسی بھی شخص کو بطور ووٹر ڈیل کر رہے ہوتے ہیں جبکہ گجرات پولیس قانون و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتی ہے۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp