اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے درمیان تنازعے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف امانت میں خیانت کی درخواست چنیوٹ کے تھانہ بھوانہ میں جمع کرا دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رمشا اقبال نے بیرون ملک جانے کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ بنوانے کی غرض سے ثاقب چدھڑ سے 80 لاکھ روپے بینک میں رکھوائے، تاہم بعد ازاں رقم واپس نہیں کی گئی۔

درخواست کے مطابق رقم کی ادائیگی سے متعلق بینک کے ثبوت بھی درخواست کے ساتھ منسلک کر دیے گئے ہیں۔

ثاقب چدھڑ نے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ 80 لاکھ روپے واپس نہ کرکے رمشا اقبال نے امانت میں خیانت کی ہے۔

درخواست میں پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق رمشا اقبال کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp