وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاہنہ جیسے سانحات کی روک تھام کیلئے پنجاب کے گھروں کو محفوظ بنانے کیلئے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے ‘‘اپنا گھر،محفوظ گھر’’ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعلیٰ کی زیرصدارت خصوصی جلاس میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر اپنا گھر، محفوظ گھر پروگرام کے تحت 2 نئی کیٹیگریز متعارف کرانے پر غور کیا گیا۔اپنا گھر،محفوظ گھر پروگرام کے تحت کمزور چھتوں والے خستہ حال اور مخدوش گھروں کو محفوظ بنا کر رینوویشن کیلئے 5 لاکھ دیئے جائیں گے ۔ اپنا گھر ،محفوظ گھر  پروگرام کے تحت نئی بلڈنگ سٹوری یا اضافی فلور بنانے کیلئے سود فری آسان اقساط پر 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔ اس موقع پر باکو میں پنجاب پاکستان پویلین کی شاندار کامیابی کی رپورٹ اورخصوصی دستاویزی ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔

اجلاس میں اپنی چھت۔ اپنا گھر پروگرام کے تحت 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد بے گھر خاندانوں کیلئے سود فری آسان اقساط قرض منظور کیے گئے ۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کے تحت 1 لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو قرض فراہم کر دیا گیا۔ اپنی چھت ،اپنا گھر منصوبے کے لیے 2178 ارب روپے جاری کر دیئے گئے جبکہ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں ساڑھے 27 ہزار گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ‘‘ اپنی چھت،اپنا گھر’’ پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں 1 لاکھ 34 ہزار 343 گھر مکمل ہوچکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے  اپنی چھت ،اپنا گھرپروگرام کی دوسری قسط کو تین دن کے اندر اندر عوام کو جاری کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ بحران میں بیانات نہیں،عملی اقدامات گڈ گورننس ہے ۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp