ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات رانا عمر فاروق نے کہا ہے کہ ڈی پی او کا آڈٹ سب سے پہلے ہونا چاہیے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات رانا عمر فاروق نے کہا ہے کہ ڈی پی او کا آڈٹ سب سے پہلے ہونا چاہیے پھر نیچے کسی اور کا ہونا چاہیے، ضلع گجرات میں تعینات ہوتے ہی ڈی پی او ہاؤس کی نفری کا آڈٹ کیا پھر اپنی اسکواڈ کا آڈٹ کیا، میرے ساتھ 2 اسکواڈ تھیں، حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ایک اسکواڈ واپس کر دی، ڈی پی او آفس کی صفائی ستھرائی، ریکارڈ مینٹیننس اور آئی ٹی برانچ کی پروفیشنل ازم کا جائزہ لیں تو آپ کو خود معلوم ہو جائے گا کہ پہلے سے اب کتنی بہتری آئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب ڈی پی او ہاؤس کی نفری کا آڈٹ کیا تو میرے سامنے 2 کانسٹیبل ایسے آئے جو 2006 اور 2007 کے بھرتی تھے، جنہوں نے 19 سال سے کورس ہی نہیں کیے، جس پر میرٹ پر انکوائری کرتے ہوئے انہیں نوکری سے فارغ کر دیا، پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایسے افراد کی کوئی جگہ نہیں جو تنخواہ تو باقاعدگی سے لیتے ہیں جبکہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سرانجام نہیں دیتے، ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے کسی پولیس آفیسر یا اہلکار کو نہیں بخشا جائے گا، ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بہتری لانے کیلئے تمام وسائل بروائے کار لائے جا رہے ہیں، تھانہ کلچر تبدیل کر دیا ہے، دعوے سے کہتا ہوں کہ ڈی پی او، ایس ڈی پی او آفسز اور گجرات پولیس کے تمام تھانوں میں ایک بھی ٹیکنالوجی کی ڈیوائس ایسی نہیں جو ریپئر ہونے والی ہو یا مزید خریدنے والی ہو، میں نے خود ورکنگ کر کے کمپیوٹرز اور اسکینرز مہیا کی، ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ پرانے وقت میں جب سائلین شکایت کے اندارج کیلئے تھانہ میں محرر کے پاس جاتے تو وہ کہتا کہ پہلے 10 پینسلیں اور کاغذات لیکر آؤ جبکہ اب آپ کسی بھی تھانہ میں ایس ایچ اوز اور محررز سے انٹرویو کریں، آپ کو معلوم ہو گا کہ ڈی پی او آفس نے ضلع گجرات کے تمام تھانوں میں 3 ماہ کی اسٹیشنری ایڈوانس مہیا کر رکھی ہے، گجرات پولیس سے کرپشن کا خاتمہ اسی صورت ممکن ہے جب تھانوں میں سہولیات مہیا کی جائیں۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp