ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات رانا عمر فاروق پریس کلب میں  صحافیوں سے ملاقات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات رانا عمر فاروق نے کہا ہے کہ مجھے ضلع گجرات میں تعینات ہوئے 9 ماہ ہو گئے، پہلے گجرات پریس کلب میں آ کر صحافیوں سے ملاقات نہیں کر سکا، واحد رہ جانے والا کام آج پورا ہو گیا، گجرات پریس کلب آ کر بڑا پر مسرت محسوس کر رہا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے

کیا، ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ میڈیا کو پولیس ایفرٹس بارے جب بروقت معلومات حاصل نہیں ہوتیں تو جو فل ان دی بلینکس ہوتی ہیں وہ اپنی مرضی کے مطابق فل ہوتی ہیں اور پولیس بحیثیت ادارہ ڈسٹرب ہوتا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات کا کہنا تھا کہ گجرات پولیس اور گجرات پریس کلب میں گیپ کے باوجود میں پی آر او صاحبان کے ذریعے کوشش کرتا رہا کہ جو ہماری ایفرٹس ہیں پریس ریلیزز کے ذریعے میڈیا تک پہنچتی رہیں لیکن یہ بہتر ہوتا کہ گجرات پولیس اور گجرات پریس کلب کا تعلق بہت زیادہ گہرا ہوتا، موبائل سے رابطہ، وٹس ایپ پر میسجنگ کا تبادلہ ہو رہا ہوتا اور چیزیں مزید بہتر رہتی، ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ میں ججز، وکلاء، سیاستدانوں سے کہتا ہوں اور آپ سے بھی کہنا چاہوں گا کہ ابھی جو میرا آپ سے تعلق ہے بطور ڈی پی او گجرات ہے، اصل تعلق تب ہو گا جب میں ضلع گجرات میں نہیں ہوں گا، تب آپ کو معلوم ہو گا کہ میں کتنا تعلق نبھانے والا ہوں اور مجھے آپ بارے پتہ چلے گا کہ آپ کتنے اچھے طریقے سے تعلق نبھانے والے ہیں، ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ میڈیا کی جانب سے گجرات پولیس کیلئے جہاں تنقید برائے اصلاح ہو گی، ہم اس کو سراہیں گے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بہتری کیلئے اقدامات کریں گے، ہر جگہ بہتری کی گنجائش موجود ہوتی ہے، گجرات کو ہر صورت بہتر بنائیں گے اور گجرات پریس کلب کے ساتھ محبت، دوستی اور رفاقت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp