وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت بلاسود قرضوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس ہوا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام چند ہی روز میں مقبولیت پکڑنے لگا۔نئی منزل بنانے ،گھر کی مرمت یا نئے کمرے کی تعمیر کیلئے 5سے 10 لاکھ تک بلاسود قرضے دیے جائیں گے ۔ کچھ ہی دنوں میں37 ہزار سے زائد افراد نے آن لائن درخواستیں جمع کروا دیں جبکہ تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔ 5 لاکھ قرض پر صرف 4700 جبکہ 10 لاکھ پر 9 ہزار 300روپے ماہانہ اقساط ادا کرنا ہوں گی۔ دوسری طرف اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام میں بھی درخواست گزاروں کی تعداد 13 لاکھ 36 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئیں۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ 1 لاکھ 74 ہزار 842 افراد میں تقریباً 226 ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جاچکی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گھروں کی مرمت جیسی بنیادی ضروریات کی تکمیل کیلئے بلاسود قرضوں کی منظوری سے آسانیاں پیدا کی ہیں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ۱۲۰ ڈالر فی بیرل تک جانے کا امکان
مشرق وسطیٰ میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں میں اضافے کے پیش نظر امریکی مالیاتی ادارے گولڈمین سیکس نے خبردار...
Read more








































