جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک کے دوسرے فیز کا آغاز کرتے ہوئے 7 اگست کو ملک کی تمام شاہراہیں بند کرنے اور دھرنے دینے کا اعلان کردیا ۔اس حوالے سے امیر  جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت نے احتجاجی تحریک روکنے کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کئے تو مہنگائی کے خلاف احتجاج حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل ہوجائے گا،حکومت فی الفور پٹرولیم لیوی ختم ، آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے مسترد کرے ، صوبائی حکومتیں اشیائے خورونوش کی قیمتیں ایران امریکا جنگ سے قبل والی صورتحال پر واپس لائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹریز نذیر جنجوعہ ، وقاص جعفری، اظہر اقبال حسن ، امیر لاہور ضیاالدین انصاری اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی موجود تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ 7 اگست سے قبل عوام کو متحرک کرنے کیلئے تمام اضلاع میں 20 ہزار کارنر میٹنگز ہوں گی ، قوم 7 اگست کو دھرنوں میں بھرپور شرکت یقینی بنائے ، تمام اضلاع کو جوڑنے والی سڑکیں بند کریں گے ، صرف ایمبولینسوں کو راستہ ملے گا، احتجاجی تحریک کا دوسرافیز عوامی مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ، قوم اپنے حق کے لیے باہر نکلے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل اور حکومت کی جانب سے یہ اختیار اوگرا کو دینے کا اعلان دھوکہ اور فریب ہے ،حکمران پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے بھتہ وصول کررہے ہیں ، یہ جگا ٹیکس ختم ہوجائے تو پٹرول کی فی لٹر قیمت 200 روپے سے بھی کم ہوجائے گی۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp