لاہور: 

راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ روڈ پر تھانہ سہالہ کی حدود چکیاں اسٹاپ کے قریب قیدی وین سے خطرناک حوالاتیوں کے فرار کے واقعے نے پنجاب پولیس میں کھلبلی مچا دی۔

واقعے کا آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی کے الزام میں ایس پی ہیڈ کوارٹر مدثر اقبال کو تبدیل کرکے سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کلوز کر دیا جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد امتیاز کو معطل کرکے سی پی او کلوز کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قیدی وین کا گارڈ انچارج سب انسپکٹر امتیاز کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ قیدیوں کی سیکیورٹی پر تعینات راولپنڈی پولیس کے پانچ افسران و اہلکاروں کو بھی سہالہ پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

تحویل میں لیے گئے اہلکاروں میں سب انسپکٹر امتیاز، ہیڈ کانسٹیبل یاسر، کانسٹیبل محرم، کانسٹیبل عذیر اور دیگر شامل ہیں۔ ان اہلکاروں کے خلاف غفلت اور لاپرواہی کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق قیدی وین سے مجموعی طور پر 14 حوالاتی فرار ہوئے تھے جن میں سے پنجاب ہائی وے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے چاروں ملزمان کو بعد ازاں سہالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ باقی 10 خطرناک حوالاتی اب بھی مفرور ہیں۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp