پاکستان میں ریئلٹی مقابلوں کے شوز کی فہرست میں ایک اور بڑا اضافہ ہونے جارہا ہے، کیونکہ پاکستانز گاٹ ٹیلنٹ کا آغاز 4 جولائی سے ہوگا، شو کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ پروگرام ہر ہفتے ہفتہ اور اتوار کو جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔

شو کے ججز میں اداکارہ مہوش حیات، گلوکار علی ظفر، کامیڈین تابش ہاشمی اور شارک ٹینک پاکستان سے تعلق رکھنے والے عثمان بشیر شامل ہیں، جو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت امیدواروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیں گے۔

گزشتہ سال اگست میں پکسل انٹرٹینمنٹ نے عالمی تفریحی ادارے فریمنٹل کے ساتھ معاہدے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت دنیا کے مقبول ترین ریئلٹی شو فارمیٹ گاٹ ٹیلنٹ کو پہلی بار پاکستان میں پیش کیا جارہا ہے۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp