پاکستان نے چین میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری کر دیا،پاکستان نے 1.75 ارب یوآن کے بانڈز پیش کیے۔

تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاروں کی طرف سے 8.8 ارب یوآن کی پیشکش موصول ہوئی،پانڈا بانڈ چینی کرنسی یوآن میں جاری کیا گیا۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پانڈا بانڈ کے اجرا کو تاریخی کامیابی قرار دیا،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانڈا بانڈ کا کامیاب اجرا تاریخی کامیابی ہے،پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کو عالمی سرمایہ کاروں کی غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔

پانڈا بانڈ کے کامیاب اجرا سے پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،دنیا کا پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور خودمختار مالی ساکھ پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔

پانڈا بانڈ اجرا، پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں مضبوط واپسی کا مضبوط اشارہ ہے،تاریخی کامیابی سے عالمی اقتصادی و مالیاتی روابط کا نیا باب کھل گیا ہے۔

پانڈا بانڈ اجرا پاکستان کے اقتصادی سفر میں اہم سنگ میل ہے،عالمی سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل پاکستان کی معاشی تبدیلی کا اعتراف ہے،پاکستان کی اصلاحاتی رفتار نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کر لیا ہے،پانڈا بانڈ اجرا سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp