عالمی مالیاتی منڈیوں میں حکومتی بانڈز کی شدید فروخت کے باعث شرح سود میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس نے دنیا بھر میں قرض لینے کی لاگت کو کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ اسی وجہ سے بدھ کے روز عالمی بانڈز کی مارکیٹ میں شدید فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا ایران صورتحال کے باعث خام تیل اور توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس نے سرمایہ کاروں میں افراطِ زر یعنی مہنگائی کے دوبارہ بڑھنے اور حکومتوں کے بڑھتے ہوئے قرضوں کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، دس سالہ امریکی ٹریژری نوٹس پر شرح سود بڑھ کر 4.81 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ جاپان میں یہ تیس سال کی بلند ترین سطح یعنی تین فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسی طرح آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس میں بھی حکومتی بانڈز پر منافع کی شرح تاریخی سطح کو چھو رہی ہے، جس کے باعث عالمی منڈی میں سرمایہ کار خوف اور اضطراب کا شکار ہیں۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp