جشن عید میلاد النبیؐ کی خوشی میں انجمن تاجران صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر سیٹھ علی ارشد کی دکان پر 100 پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا ،مہمان خصوصی صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی، جاوید بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران ، علی رضی، سابق میئر چودھری طاہر مانڈہ اورسیٹھ علی اصغرتھے ۔ علاوہ ازیں جشن عید میلاد النبی ؐکا جلوس کارپوریشن گجرات سے نکالا گیا جس کی قیادت سی او ملک ظفر عباس ، جاوید بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران، علی رضی، چودھری طاہر مانڈہ سابق میئر، خادم حسین سلیمی اورمہر فاروق احمد نے کی۔ تمبل بازار کے صدر مہر اسلم عرف مٹھو ، سیکرٹری حاجی نعیم نے کی جانب سے شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ۱۲۰ ڈالر فی بیرل تک جانے کا امکان
مشرق وسطیٰ میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں میں اضافے کے پیش نظر امریکی مالیاتی ادارے گولڈمین سیکس نے خبردار...
Read more








































