پنجاب بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، جس کے ساتھ ہی صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکول دوبارہ کھل گئے۔

طویل تعطیلات کے بعد سکولوں میں ایک بار پھر رونقیں لوٹ آئیں، طلبا و طالبات خوشی اور جوش و جذبے کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں میں پہنچے، جبکہ اساتذہ نے بھی نئے تعلیمی مرحلے کے آغاز پر بچوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

کلاس رومز میں تدریسی سرگرمیاں بحال ہونے کے ساتھ ہی سکولوں کے صحن اور راہداریاں بچوں کی چہچہاہٹ سے گونج اٹھیں۔

والدین نے بھی بچوں کی سکول واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نیا تعلیمی سال طلبہ کیلئے کامیابی، محنت اور روشن مستقبل کی نوید ثابت ہوگا۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp