لالہ موسیٰ ریلوے سٹیشن پر بابوپسنجر ٹرین کی بحالی کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی چودھری نصیر عباس سدھو، ڈی ایس ریلوے نورالدین داوڑ،صدر مسلم لیگ(ن)لالہ موسیٰ سٹی سجاد بٹ ،ایس ای ٹی ریلوے ضیا الحسن چن، ریلوے حکام اور لیگی عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر نصیراحمدعباس سدھو نے کہاکہ ریلوے حکام خصوصاً وزیرریلوے حنیف عباسی اور ڈی ایس ریلوے نورالدین کا مشکور ہوں اور ان کو مبارکبادپیش کرتاہوں کہ چھ سال کی طویل بندش کے بعد باؤ ٹرین دوبارہ پٹری پر آ گئی،لالہ موسیٰ کے عوام،تاجر برادری اور ملازمت پیشہ افراد کے لیے یہ خوش آئند قدم ہے ،امید ہے یہ ٹرین مستقل بنیادوں پر چلتی رہے گی اور عوام کو سفری سہولت فراہم کرتی رہے گی۔چھ سال بعد دوبارہ چلنے والی بابو ٹرین کا شہریوں کی جانب سے کامونکی ریلوے سٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا۔ بابو ٹرین گزشتہ صبح لالہ موسیٰ سے لاہور تک دوبارہ شروع کردی گئی ۔بابو ٹرین صبح 5:10 پر لالہ موسیٰ سے نکل کر 8:15 پر لاہور سٹیشن پہنچے گی اور شام 4:40 پر واپس روانہ ہوکر 7:45پر لالہ موسیٰ پہنچے گی جو پندرہ شہروں ڈیونا گیلانی، گجرات، ہری پور بند، وزیر آباد، دھونکل، گکھڑمنڈی، گوجرانوالہ کینٹ، گوجرانوالہ، ایمن آباد، کامونکی، سادھوکی، مریدکے ، کالا شاہ کاکو، شاہدرہ باغ اور بادامی باغ ریلوے سٹیشنز پرسٹاپ کرے گی جبکہ ٹرین کا کرایہ کامونکی سے لاہور تک 160اور لالہ موسیٰ تک 250روپے رکھا گیا ہے ۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ۱۲۰ ڈالر فی بیرل تک جانے کا امکان
مشرق وسطیٰ میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں میں اضافے کے پیش نظر امریکی مالیاتی ادارے گولڈمین سیکس نے خبردار...
Read more








































