وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف نے کشمیری یوم الحاق پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ 19 جولائی 1947 کو غیور کشمیروں نے ریاست جموں و کشمیر کی پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی تھی۔الحاق پاکستان کی قرارداد اس بات کا ثبوت ہے کشمیریوں کا دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پُر امن حل ہی کشمیریوں کے حقوق اور خطے میں امن کا ضامن ہے ،پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے ،وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان بھارتی جبر کے شکار کشمیریوں کو حق دلانے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتارہے گا،بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام دہائیوں بعد بھی حق خودارادیت ملنے کے منتظر ہیں،وزیراعلیٰ نے کہاکہ مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد، قربانیوں اور لازوال حوصلے کو سلام پیش کرتی ہوں،انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام مستقبل کا فیصلہ کریں گے 

    Gujrat

    Overseas

    PAKISTAN

    Bol Gujrat

    Bol Gujrat

    Typically replies within an hour

    I will be back soon

    Bol Gujrat
    Hey there 👋
    It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
    WhatsApp