روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی فیڈریشن کونسل کی بین الاقوامی امور کمیٹی کے پہلے نائب چیئرمین آندرے دینیسوف اور فیڈریشن کونسل کی دفاع و سلامتی کمیٹی کے پہلے نائب چیئرمین اور پاکستان کی سینیٹ کے ساتھ تعاون کیلئے قائم فیڈریشن کونسل گروپ کے سربراہ ولادیمیر چیزوف سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور روس کے مابین پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمانی روابط دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    اس موقع پر قانون سازی، پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں روابط بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

    Gujrat

    Overseas

    PAKISTAN

    Bol Gujrat

    Bol Gujrat

    Typically replies within an hour

    I will be back soon

    Bol Gujrat
    Hey there 👋
    It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
    WhatsApp