واشنگٹن: 

امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کے خلاف فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق تنازع کے حل کے لیے کل قطر کے دارالحکومت دوحا میں اہم مذاکرات ہونے کا امکان ہے۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق دونوں فریقوں نے فی الحال تمام فوجی حملے روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور تجارتی جہازوں کی آبنائے ہرمز سے محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے تکنیکی مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت طے پائی تھی تاہم آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت سے متعلق شقوں کی مختلف تشریحات کے باعث حالیہ دنوں میں کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی تھی۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp