ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ بطور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا جنگ کے بعد کسی بھی ملک کا پہلا جب کہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔

ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے اور مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسلام آباد کی سفارتی کوششوں پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی صدر کا یہ دورہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

خطے میں امن کے قیام اور ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا انتہائی اہم کردار رہا، جس کی ایران اور امریکا سمیت پوری دنیا تعریف کر رہی ہے۔ ایرانی صدر نے پاکستان پہنچنے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

اس وقت ایرانی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات جاری ہے۔ ایرانی وفد میں صدر مسعود پزشکیان، وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔ جب کہ پاکستانی رہنماؤں میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے علاوہ ڈپٹی وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں شریک ہیں۔

وزیرِاعظم ہاؤس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس ملاقات کے بعد پاکستان اور ایران کے مابین وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp