پاکستان میں خواتین کو کاروبار کے لیے آسان مالی سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے خواتین کے لیے خصوصی ڈیجیٹل شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ پروگرام کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد خواتین کاروباری شخصیات کو سرمایہ تک بہتر رسائی فراہم کرنا اور ان کی معاشی خودمختاری کو فروغ دینا ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے منظور کیے گئے اس نئے مالیاتی پروگرام کا نام ’خود مختار خاتون‘ رکھا گیا ہے جس کے تحت خواتین کاروباری افراد کو ایک لاکھ روپے سے 15 لاکھ روپے تک کی شریعہ کے مطابق مالی سہولت فراہم کی جائے گی۔

کمیشن کے مطابق یہ فنانسنگ مشینری، آلات اور دیگر کاروباری اثاثوں کی خریداری کے لیے استعمال کی جا سکے گی تاکہ خواتین اپنے موجودہ کاروبار کو وسعت دے سکیں یا نیا کاروبار شروع کر سکیں۔

یہ سہولت والی فنانشل سروسز متعارف کرائے گی جو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شریعہ کمپلائنٹ نظام کے تحت کام کرے گی۔ اس اقدام کو پاکستان میں ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی خدمات کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے تناظر میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

کاروباری خواتین ’حکیم‘ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے گھر بیٹھے فنانسنگ کے لیے درخواست دے سکیں گی جس سے بینک برانچ جانے یا طویل کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں رہے گی۔

فراہم کی جانے والی رقم کی واپسی ایک سال کے دوران مساوی ماہانہ اقساط کی صورت میں کی جائے گی۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ خواتین کو رسمی مالیاتی نظام تک بہتر رسائی فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے کیونکہ پاکستان میں خصوصاً مائیکرو اور چھوٹے کاروبار چلانے والی خواتین کو کاروباری قرضوں کے حصول میں ضمانت، بینکاری سہولیات تک محدود رسائی اور پیچیدہ طریقہ کار جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp