گجرات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے کہا ہے کہ پنجاب میں گجرات قتل و غارتگری میں تیسرے نمبر پر ہے ، جرائم کے خاتمہ کا آغاز محکمہ پولیس سے کیا ، جرائم میں ملوث پولیس اہلکار وں کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں نوکری سے برطرف کیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک وائلنس اور ٹالرنس کا فقدان قتل و غارت کی وجہ ہے ، اسلحہ و منشیات کا خاتمہ چیلنج ہے ، منشیات کے استعمال سے پورا خاندان تباہ ہو جاتا ہے ، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ امن و امان کے بینی فشریز شہری ہوتے ہیں ، جرائم کی روک تھام کیلئے صحافیوں کی تجاویز کو مدِنظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے جائیں گے ، چیزوں کو کنٹرول کیا جائے گا ، شہریوں کو فرق صاف نظر آئے گا ۔
کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر جا رہی ہے؟ اوپن اے آئی کا چونکا دینے والا انکشاف
برلن: مصنوعی ذہانت تیار کرنے والی معروف امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے دو جدید...
Read more







































