حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، وفاقی بجٹ دس جون کو پیش کیا جائے گا جس کے لیے حکومت اور پپیلز پارٹی کے درمیان اتفاق ہو گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم مشاورتی اجلاس ہوا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیپلز پارٹی قیادت سے ملاقات کی، ملاقات میں آئندہ مالی سال کے بجٹ، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی ترجیحات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں موجودہ اخراجات اور ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا،مالیاتی استحکام، عوامی فلاح اور جامع اقتصادی ترقی سے متعلق امور زیر بحث آئے،مالی سال 27-2026 کے لیے معاشی حکمت عملی اور ترقیاتی اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp