صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون بروز جمعہ شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 5 جون شام 6 بجے طلب کرنے کی منظوری دے دی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئندہ چند دنوں میں قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کیا جائے گا۔
ملک کا آئندہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے پیش کیا جانا ہے جس کے لیے بیشتر معاملات طے پا گئے ہیں۔








































