پاکستان میں ذی الحج 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا،عیدالاضحیٰ 27مئی کو منائی جائیگی۔حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 26مئی بروز منگل ادا کیا جائے گا.

چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کی زیرقیادت اجلاس میٹ آفس کراچی میں منعقد ہوا،کمیٹی نے شہادتیں موصول ہونے کے بعد حتمی اعلان کیا۔حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

قبل ازیں مولاناعبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی تمام زونل کمیٹیوں سے رابطے میں ہیں ،شہادتیں ملنے کے بعدشرعی اصولوں کے مطابق اعلان کیاجائےگا۔

چاند نظرآنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں، چاند سے متعلق ابھی تک کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جیسے ہی شہادتیں موصول ہوں گی تواعلان کردینگے۔

قبل ازیں ماہرین فلکیات نے کہا تھا کہ ذوالحجہ کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیدا ہو گیا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ چاند ایک بج کرایک منٹ پر پیدا ہوا، ماہرین فلکیات نے کہا کہ غروب آفاب کے وقت چاند کی عمر اٹھارہ گھنٹے سے کچھ زائد ہو گی۔

مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کا امکان ہے، ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق 40 منٹ سے بڑھ کر 63 منٹ تک پہنچ چکا ہے۔

کراچی میں یہ فرق 55 منٹ اور پشاور میں 63 منٹ کا فرق ریکارڈ کیا گیا ہے، اگر چاند نظر آ جاتاہے تو پھر پاکستان اور سعودی عرب میں ممکنہ طور پر ایک ہی دن 27 مئی بروز بدھ عیدالاضحیٰ ہو سکتی ہے۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp