لبرٹی چوک میں جشنِ فتح کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،گزشتہ رات 12 بجے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان رنگوں اور روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ تقریب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے خصوصی شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر بلال یاسین اور ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نوازکل 10 مئی کو واہگہ بارڈر پر خصوصی خطاب کریں گی، لاہور پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کا وقار بلند کیا،شہباز شریف نے بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا جبکہ نواز شریف نے مئی میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، افواجِ پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے ۔آج پاکستان دنیا میں امن کا پیامبر بن کر ابھرا ہے اور اللہ تعالیٰ نے وطنِ عزیز کو دنیا بھر میں عزت و وقار عطا فرمایا ہے ، پوری قوم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتی ہے ۔
خلائی مخلوق کے رابطے پر سچائی دنیا کو بتانے کے لیے سائنس دانوں کا نیا پلان
کائنات کی بے پناہ وسعتوں میں زمین سے باہر خلائی مخلوق کی تلاش کئی دہائیوں سے جاری ہے لیکن اب...
Read more













































