وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حقیقی طور پر ترقی اور ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہو چکا ، یہاں کے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں سے دوسرے صوبوں کے عوام بھی مستفید ہو رہے ہیں، پنجاب ای بز اور مریم کی دستک پورٹل کی بدولت سروسز ٹیکنالوجی میں لیڈ کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملاقات کرنے والے لودھراں کے ارکان صوبائی اسمبلی  محمد زبیر خان اور شازیہ حیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات کے د وران سیاسی امور، ترقیاتی پراجیکٹس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی نے حلقے میں درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیااور وزیراعلیٰ کو ملتان وہاڑی روڈ کی تکمیل پر خراج تحسین پیش ، لودھراں میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پر شکریہ ادا کیا۔صوبائی اسمبلی اراکین نے کہا کہ شاہدہ اسلام ہسپتال، دنیاپور، کچہری چوک، میلاد چوک اور کہروڑ پکا روٹس پر الیکٹروبس کامیابی اور مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے صوبہ میں ہیلتھ انیشیٹو عوام کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں ۔

                                    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور اضلاع میں کیتھ لیبز مکمل طور پر فعال ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب ای بز اور مریم کی دستک پورٹل کی بدولت سروسز ٹیکنالوجی میں لیڈ کرے گا، ارکان صوبائی اسمبلی عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل متحرک اور کوشاں رہیں۔ دریں اثنا مریم نواز شریف کے حکم پر صوبائی معاون خصوصی وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم شعیب مرزا پی ڈی ایم حکام کے ہمراہ لیہ میں دریائی کٹاؤ کے متاثرہ علاقے سمرانشیب پہنچ گئے ، وہاں ریلیف اورریسکیو کے لئے ضروری مشینری بھی منگوا لی گئی ، وہاں شعیب مرزانے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور متاثرہ لوگوں سے ملاقات کرکے مسائل دریافت کئے ،نقصانات کا بھی جائزہ لیا-وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متاثرین کیلئے کھانے اور دیگر ضروریات کی فراہمی کا اہتمام کیاگیا جبکہ مریم نوازشریف نے موضع سمرا نشیب کو دریائی کٹاؤ سے مستقبل میں محفوظ کرنے کے لئے درکار اقدامات تجویز کرنے کاحکم دیا ۔ ڈی سی لیہ آصف علی ڈوگر اور دیگرضلعی انتظامیہ بھی متاثرین کی بحالی اور ریسکیو کی نگرانی کے لئے موجود تھے ۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر نقصانات کاجائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو کاشتکاروں کی متاثرہ اراضی،گھروں اور دیگر نقصانات کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp