رواں مالی سال ختم ہونے میں دو ہفتے باقی، گوجرانوالہ ڈویژن کے 24 صوبائی محکموں کے سالانہ بجٹ کے کروڑوں روپے کے ترقیاتی اور دیگر فنڈز خرچ نہ ہوسکے ، پنجاب حکومت نے تمام محکموں کے ضلعی اور ڈویژنل سربراہوں کو ترقیاتی فنڈز اور خریداری کا عمل مکمل کرنے کیلئے 30 جون کی ڈیڈ لائن دیدی جس کے بعد تمام فنڈز لیپس کرنے کی وارننگ دیدی ،سرکاری محکموں نے ترقیاتی منصوبوں اور خریداری کی ادائیگی تیز کردی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت اور سول ہسپتال انتظامیہ نے سالانہ بجٹ میں تعمیر وترقی کے منصوبوں کے علاوہ طبی آلات اور ادویات کی خریداری کا عمل مکمل نہیں کیا اور کمپنیوں کو ادائیگی نہیں کی، اسی طرح محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ،فرنیچر کی خریداری اور مرمت مکمل نہیں کی، ہائی ویز ،جی ڈی اے ،واسا بلڈنگ وغیرہ،بلدیاتی اداروں کے منصوبوں کی تکمیل کے زیر استعمال ترقیاتی فنڈز بھی التوا کا شکار ہیں ۔پنجاب حکومت نے ڈویژنل ،ضلعی انتظامیہ کو تمام فنڈز کو30جون تک خرچ کرنے کا حکم دیاجس پر حکومتی اداروں نے کام تیز کردیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ۱۲۰ ڈالر فی بیرل تک جانے کا امکان
مشرق وسطیٰ میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں میں اضافے کے پیش نظر امریکی مالیاتی ادارے گولڈمین سیکس نے خبردار...
Read more








































