ترکی میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے، جہاں اتوار کو ترک پولیس نے مرکزی اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں داخل ہوکر معزول قیادت کو نکالنے کی کارروائی کی۔ پولیس نے اس دوران آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عینی شاہدین نے کہا کہ پولیس نے عمارت کے باہر لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا کر زبردستی اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جبکہ اندر موجود افراد نے نعرے بازی کی اور پولیس پر مختلف اشیا پھینکیں۔ کارروائی کے دوران عمارت کے اندر آنسو گیس پھیل گئی، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ترک عدالت نے چند روز قبل ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ اوزگور اوزیل کو عہدے سے ہٹا دیا تھا اور 2023 میں ہونے والے پارٹی انتخابات کو بے ضابطگیوں کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا تھا۔ بعد ازاں انقرہ کے گورنر نے پارٹی ہیڈکوارٹر خالی کرانے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے اوزگور اوزیل کی جگہ پارٹی کے سابق سربراہ کمال کلیچدار اوغلو کو بحال کردیا، جو 2023 کے صدارتی انتخاب میں صدر طیب اردوان سے ہار گئے تھے۔

Gujrat

Overseas

PAKISTAN

Bol Gujrat

Bol Gujrat

Typically replies within an hour

I will be back soon

Bol Gujrat
Hey there 👋
It’s your friend Bol Gujrat. How can I help you?
WhatsApp