محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپیل کی ہے کہ محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا نئے ہجری سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دعا ہے کہ نیا اسلامی سال امن و سلامتی اور سکون کا پیغام لائے، نیا ہجری […]
محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، 7 قسم کی پابندیاں عائد

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یکم سے 10 محرم الحرام، بمطابق 17 جون تا 26 جون، صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل رہے گی، جس کے تحت 7 مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران صرف منظور شدہ جلوسوں اور مجالس کی اجازت ہوگی جبکہ […]
حافظ نعیم ، محسن نقوی ملاقات ملکی و خطہ کی صورتحال پر گفتگو

دونوں رہنماؤں نے ایران امریکا مفاہمت کو خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے مثبت پیشرفت قرار دیا۔امیر جماعت اسلامی نے اس حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے کوششوں میں پاکستان کا کردار قابل قدر ہے ۔ ایران امریکا مفاہمت کیلئے پاکستان کے تاریخی […]
روڈ سیکٹرکیلئے 145ارب طلب،80ارب کی سکیمیں ملنے کا امکان

پنجاب کے ترقیاتی بجٹ پر مالی دباؤ مزید بڑھنے لگا، آئندہ مالی سال میں سڑکوں کے شعبے کو بڑے مالی چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے ۔محکمہ مواصلات و تعمیرات نے روڈ سیکٹر کیلئے 145 ارب روپے مانگ لیے مگر دستیاب وسائل اس ہدف سے خاصے کم دکھائی دے رہے ہیں۔دوسری جانب لاہور رنگ روڈ […]
فیفا ورلڈ کپ: اسٹیڈیم میں ایران کا صرف ‘سرکاری پرچم’ لہرانے کی اجازت

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ میچز کے دوران اسٹیڈیم کے اندر صرف ایران کا موجودہ اور سرکاری قومی پرچم لہرانے کی اجازت دی ہے جبکہ سیاسی نوعیت کے کسی بھی دوسرے پرچم پر پابندی عائد رہے گی۔ ورلڈ کپ ضوابط کے تحت فیفا نے یہ واضح کر دیا ہے کہ کھیل […]
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ ، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع

پنجاب حکومت آج آئندہ مالی سال کا 5 ہزار 131 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کرے گی جس میں ترقیاتی، سماجی اور فلاحی شعبوں کے لیے اہم اعلانات متوقع ہیں۔ صوبائی وزیرِ خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن بجٹ تقریر کریں گے اور اہم مالی دستاویزات اور بل ایوان میں پیش کریں گے، وہ آئندہ […]
امن معاہدے پر دستخط سے قبل حکام پڑوسی ممالک کے دورے کریں گے: ایران

ایران نے لبنان کو امن معاہدے کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ لبنان میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر ہے، سوئٹزرلینڈ میں امن معاہدے سے قبل ایرانی حکام علاقائی ممالک کے دورے کریں گے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ معاہدے کا مطلب یہ نہیں […]
امریکی فورس کا بی-52 بمبار طیارہ گر کر تباہ، آٹھ افراد ہلاک

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا ایک بی-52 بمبار طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بوئنگ کمپنی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ یہ حادثہ پیرکو جنوبی کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز ایئر فورس بیس سے ایک معمول […]
مجالس اور محرم جلوس: کمشنرز ، آرپی اوز، ڈی پی او ز فیلڈ میں نکلیں : مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مجالس اور محرم کے جلوسوں کے دوران کمشنرز،آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام افسروں کو خودفیلڈ میں جانے کی ہدایت کر دی ہے ، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ لیاگیا، مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں […]
یوٹیوب نے اپنا نیا فیچر متعارف کرنا شروع کر دیا

یوٹیوب نے آزمائشی مرحلے کے بعد اپنے نئے اِن ایپ میسجنگ فیچر کو وسیع پیمانے پر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔ فیچر کا مقصد صارفین کو اپنی پسندیدہ ویڈیوز پر براہِ راست یوٹیوب کے اندر ہی ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ نئے فیچر کے تحت یوٹیوب ایپ کے اوپری دائیں […]
